نیویارک: ( ) پاکستان نے کہا ہے حوثی حملے سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہیں، پاکستان سعودی سلامتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوا ، پاکستان نے سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کی اور کہا سعودی عرب کو اپنے شہریوں، رہائشیوں اور قومی اثاثوں کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کا جائز حق حاصل ہے۔
پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا یمن کی صورتحال انتہائی تشویشناک اور خطرناک مرحلے میں داخل ہو چکی ، یمن کی صورتحال پر گہری تشویش ہے، بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملے باعث تشویش ہیں۔
عاصم افتخار نے کہا یمن میں مزید کشیدگی روکنے اور سفارت کاری کے لیے گنجائش برقرار رکھنا ضروری ہے، اقوام متحدہ کی سرپرستی میں یمنی قیادت پر مبنی سیاسی عمل کی حمایت کرتے ہیں۔
سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس، پاکستان کا سعودیہ کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی
















