مریم نواز کاصوبوں کے عوام کو دہشتگرد قرار دینا ملکی تقسیم کی سازش ہے،سہیل آفریدی


میرپورخاص :(بیورورپورٹ) وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا ہے وزیراعلیٰ مریم نواز کاسندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے عوام کو دہشتگرد قرار دینا پاکستان کو تقسیم کرنے کی سازش ،منفی بیانات قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہیں۔

میرپورخاص میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا ملک کے تمام عوام پاکستانی ،کسی بھی صورت تقسیم نہیں کیا جاسکتا، 27 ستمبر کا لانگ مارچ عوام کے مستقبل کےلئے انتہائی اہم ہے،قوم عمران خان کی رہائی کےلئے باہرنکلے، حقیقی آزادی کےلئے عوام کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

ٹنڈوجام ٹول پلازہ پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا 27ستمبر کو تاریخی مارچ ہوگا،بلاول بھٹو زرداری مانیں میرے ساتھ جو ہو رہا سندھ حکومت کر رہی ہے،وعدہ ہے کراچی پہنچے بغیر سندھ نہیں چھوڑوں گا۔