اسلام آباد (مشرق نیوز) خطے کی کشیدہ صورتحال اور قومی سلامتی کے معاملات پر وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں خطے کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر کئے گئے اقدامات پر بات چیت کی گئی اور وزیراعظم نے ایران، امریکہ جنگ میں پاکستان کے سفارتی کردار پر بلاول بھٹو زرداری کو اعتماد میں لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی بھی شریک تھے، دونوں وزرائے اعلیٰ نے وزیراعظم کو صوبوں میں سمارٹ لاک ڈاون سے متعلق حکمت عملی پر بریفنگ دی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں وزیراعظم کے ہمراہ حکومتی وزرا بھی شریک تھے۔
وزیراعظم سے پیپلز پارٹی کے وفد کی ملاقات، خطے کی کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال


















