لاہور:(وقائع نگار)سابق وفاقی وزیر ورہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی نے فیصلہ سازوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے نفرت کا ماحول کو ختم کر کے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آن بورڈ لیا جائے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہاموجودہ حالات میں عوام اور فیصلہ سازوں کے درمیان خلیج بڑھ چکا ، طاقتور طبقے عوام کی تکلیف کو سمجھیں،بانی پی ٹی آئی بڑا لیڈر ہے اور ہمیشہ رہے گا،90فیصد لوگ بانی پی ٹی آئی کے پیروکار بن چکے ، گالم گلوچ اور خالی نعرے لگا کر عمران خان کو رہا نہیں کرا سکتے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا فیصلہ ساز میری باتوں کا نوٹس لیں، فارم 47 کے نقلی قائدین نے ملک کی جڑوں کو ہلا کر رکھ دیا،کارکن مختلف وی لاگرز کی زبان میں اپنے آپ کو بہادر نہ سمجھیں، وی لاگرز کے گھمنڈ سے نکل کر جوش کو چھوڑ کر عقل استعمال کریں۔
نفرت کا ماحول ختم کرکے عمران خان کو آن بورڈ لیا جائے، اعظم سواتی
















