پشاور :(بیورورپورٹ) ممکنہ ایندھن بحران،خیبرپختونخوا حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا،توانائی بچت کےلئے 60 فیصد سرکای گاڑیاں گراونڈ کرنے سے کروڑوں روپے کی بچت ہوگی۔
صوبائی حکومت نے سرکاری گاڑیوں کو 2 ماہ کےلئے گراونڈ کیا، ریسکیو، پولیس، ایمرجنسی سروسز فراہم کرنے والے ادارے فیصلے سے مستثنیٰ ہوں گے،محکمہ انتظامیہ نے اعلامیہ جاری کر دیا جس کے مطابق پرنسپل اکاونٹنگ افسر فیصلے پر ہر صورت عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے۔
ممکنہ ایندھن بحران،خیبرپختونخوا حکومت کی 60 فیصد گاڑیاں گراونڈ
















