ملک میں مہنگائی کے وار نہ تھمے،13اشیا کے نرخ بڑھ گئے

کراچی:(بیورورپورٹ)مہنگائی کے وار نہ تھمے،13اشیا کے نرخ بڑھ گئے،ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی0.37فیصد بڑھی،سالانہ شرح4.70فیصد کی سطح پر ریکارڈ کی گئی،ایک ہفتے کے دوران 13اشیا مہنگی،11سستی،27کے نرخوں میں استحکام رہا،مہنگی ہونے والی اشیا میںچکن،بیف،مٹن،سگریٹس،ایل پی جی سلنڈر ودیگر شامل ہیں۔