پاکستان کو ایندھن خریداری میں دشواری ،عالمی ٹینڈر سے بولی دہندہ غائب
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان کو ایندھن خریداری میں دشواری ،عالمی ٹینڈر سے بولی دہندہ غائب ،پی ایس او پٹرول، ڈیزل اور جیٹ فیول خریدنے میں ناکام ہوگیا۔
انڈسٹری ذرائع کے مطابق 3جہازوںکی سپلائی کےلئے کسی عالمی کمپنی کی جانب سے دلچسپی ظاہر نہیں کی گئی،دستاویز کے مطابق پاکستان کی سب سے بڑی تیل کمپنی نے پٹرول خریداری کےلئے ایک اور ہنگامی عالمی ٹینڈر جاری کر دیا، 15کروڑ لٹر پٹرول خریداری کا ٹینڈر13مارچ کو کھلے گا۔
ذرائع کے مطابق نجی تیل کمپنی کو بھی عالمی منڈی سے ایندھن خریداری میں شدید دشواری کا سامنا ہے، عالمی منڈی میں خریدار زیادہ ،پٹرول پر 25 ڈالر پریمیم ہے،تیل بردار جہازوں کے کرائے 4 گنا بڑھ گئے۔
















