کراچی (مشرق نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ جب ملک میں پٹرول کا سٹاک موجود ہے تو پیسے کیوں بڑھائے گئے؟ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 55 روپے کا اضافہ کیا اور ساتھ فی لیٹر 20 روپے لیوی میں بھی اضافہ کر دیا گیا، اسکا سب سے زیادہ اثر موٹر سائیکل چلانے والوں پر آئے گا، ان حالات میں جن لوگوں نے یہ کام کیا ہے انہیں شرم آنی چاہئے۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ایف بی آر کی نااہلی چھپانے کیلئے عوام سے ڈائریکٹ ٹیکس لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ دہشت گردی ہے، اس خطے کو امریکہ اور اسرائیل نے خون میں دھکیلا ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ امریکہ میں ہارس ٹریڈنگ کو لابنگ کہا جاتا ہے، امریکہ میں حقیقت میں کوئی جموریت نہیں اور امریکی عوام امریکی صدر کے ہاتھوں یرغمال بنے ہو ئے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ایران پر حملہ کر کے ریفائنریز اور عوام پر بم پھینکے گئے اور وہ سمجھ رہے تھے کہ ایران بھی وینزویلا کی طرح ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جو ایران کے خلاف بات کر رہا ہے وہ امریکہ اور اسرائیل کے ایجنٹ کا کردار ادا کر رہا ہے، پوری پاکستانی قوم اس وقت ایران کے ساتھ ہے۔
حافظ نعیم الرحمن نے مطالبہ کیا ہے کہ 11 ارب روپے کا جہاز بیچو اور پنجاب کے عوام کو ریلیف دو۔ امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے 22 سو روپے عوام کو دینے کا فیصلہ کیا ہے، یہ اچھا اقدام ہے۔
ملک میں پٹرول کا سٹاک ہونے کے باوجود قیمت کیوں بڑھائی؟ حافظ نعیم الرحمن
















