سیالکوٹ،اسلام آباد:(بیورورپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے افغانستان قابل اعتبار نہیں، مسلمان ممالک کا دست و گریباں ہونا دکھ کی بات ،پٹرولیم قیمتیں پوری دنیا پر اثرانداز ہو رہی ہیں، پاکستان اکیلا نہیں،ایران کیساتھ جارحیت ہورہی ہے، آبنائے ہرمز میں ٹریفک نارمل نہیں، ٹریفک کی وجہ سے سامان پہنچنے میں تاخیر ہو تو مہنگائی خودبخود ہوجاتی ہے، دعا کریں عارضی فیز ہو اور جنگ کا کوئی حل نکل آئے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاایران برادر ملک ہے، اللہ حفاظت فرمائے دیگر اسلامی ممالک بھی بھائی ہیں، دکھ کی بات مسلمان آپس میں دست و گریباں ،نقصان ہی نقصان ہے،سارے بحران کے پیچھے صیہونی سازشیں اور طاقتیں ہیں۔
دریں اثنا اپنی ٹوئٹ میں خواجہ آصف نے کہا افغان مہاجرین پاکستان میں تحفظ اور بہتر زندگی ملنے کے بدلے زہر اگلتے ہیں،وقت آگیا گھر واپس جائیں،پاکستان نے تحفظ ، بامعنی زندگی گزارنے کے مواقع فراہم کیے اگر سچ ہے تو (راشد خان) کوکہیں اور پناہ لینی چاہیے،لاکھوں لوگوں نے پچھلی نصف صدی میں بیوقوف بنایا،طالبان قبضے کے بعد افغانستان جنت بن گیا ،فرشتے حکمرانی کر رہے ہیں۔
مسلمان ممالک کا دست و گریباں ہونا دکھ کی بات ہے،خواجہ آصف
















