بڑی پیشرفت،حکومت،اپوزیشن میں رابطوں کاآغاز،اچکزئی،رانا ثنا میں ملاقات
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سیاسی تناﺅ کے خاتمے کیلئے بڑی پیشرفت،حکومت ،اپوزیشن کے درمیان رابطوں کا باضابطہ آغاز ،محمود اچکزئی ،رانا ثنا کی پارلیمنٹ ہاوس کی لائبریری میں ملاقات ہوئی۔
دونوں رہنماوں نے موجودہ سیاسی صورتحال، اپوزیشن اتحاد کے مطالبات و ممکنہ مذاکراتی فریم ورک پر تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت ،علاج و سہولیات کے امور،وزیراعظم ، اپوزیشن لیڈر کے درمیان ممکنہ ملاقات کے ایجنڈے پر بھی مشاورت ،باہمی اعتماد سازی، سیاسی درجہ حرارت کم کرنے اور پارلیمنٹ کے فورم کو موثر بنانے پر اتفاق رائے کی کوشش کی گئی،حکومتی نمائندے نے مذاکراتی عمل آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا،آئندہ چند روز میں اعلیٰ سطح کی ملاقات میں باقاعدہ مذاکراتی ایجنڈا طے کیے جانے کا امکان ہے۔
















