عمران خان کی فیملی کو ہر چیز سے اپڈیٹ رکھا گیا،بیرسٹر گوہر
اسلام آباد: (بیورورپورٹ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے عمران خان کی فیملی کو منٹ بائی منٹ ہر چیز سے اپڈیٹ رکھا گیا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہامیں سمجھتا ہوں فیملی کو خبردار نہ کرتے تو یہاں بیٹھنے کا فائدہ کیا تھا،دل سے بانی پی ٹی آئی کےلئے کام کرتا رہوں گا،علیمہ آپا جاننا چاہ رہی ہیں میرے ساتھ کانفرنس کال پر دوسرا کون ہے،کانفرنس کال پر دوسرا آدمی ہماری جانب سے سہیل آفریدی تھا،ہر لمحے اور منٹ اپ ڈیٹ سے آگاہ کر تے رہے۔
















