اڑان پاکستان کے خواب کو حقیقت میں بدلیں گے،احسن اقبال


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاہے آئی ایم ایف کے چنگل سے نکلنے کیلئے برآمدات میں اضافہ کرنا ہوگا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا نجی شعبے کےساتھ ملکر پاکستان کو ایکسپورٹ لیڈ معیشت بنائیں گے، گورننس فورم میں وفاقی وصوبائی حکومتوں کیساتھ نجی شعبہ شریک ، گورننس کا امتحان ہے اداروں کی کارکردگی بہتر بنائیں،صوبوں ومرکز میں رابطوں کے فقدان سے ڈویلپمنٹ کا چیلنج ہے،افسوس ایٹمی ملک ہونے کے باجود بچوں کی غذائی قلت ختم نہ کرسکے۔

وفاقی وزیر نے کہا ترقی کیلئے تمام صوبوں کو ملکر کام کرنا ہوگا، اڑان پاکستان کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کےلئے سنجیدہ ہیں،بجٹ میں درآمدی ڈیوٹیز کم کیں،حکومت احتیاط کےساتھ ڈویلپمنٹ کی مٹھی کھول رہی ہے۔