درآمدی ایل این جی 0.06 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)درآمدی ایل این جی 0.06 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی،آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے فروری کےلئے نئی قیمت کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

سوئی ناردرن سسٹم پر قیمت 11.33، سوئی سدرن کےلئے ایل این جی کی نئی قیمت 10.27 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی۔

دوسری جانب سوئی ناردرن گیس کمپنی حکام نے اعلان کیا ہے گیس کا آر ایل این جی کنکشن کوٹہ ختم ہوگیا ،30 جون 2026 تک اب مزید ارجنٹ آر ایل این جی کنکشنز کی فراہمی ممکن نہیں۔

حکام کے مطابق نئے گیس کنکشن کےلئے درخواستوں کی تعداد ساڑھے 6 لاکھ سے زائد تھی، پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر آر ایل این جی کنکشن فراہم کیے گئے،میٹرز و دیگر سامان کی کمی بھی بڑا مسئلہ ہے، صارفین ارجنٹ فیس جمع کرا چکے، میٹر نہ ہونے سے گیس کنکشن تاخیر کا شکار ہیں۔