اسلام آباد:(بیورورپورٹ)عدالت نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کےخلاف ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے مبینہ غلط استعمال کے کیس پر سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے کی،بار بار طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پرعدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سردار تنویر الیاس کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دےدیا۔
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

















