اربوں ڈالر کے قیمتی پتھروں کی برآمد، ریگولرائزیشن کا پلان تیار

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) حکومت نے قیمتی پتھروں کی برآمد، ریگولرائزیشن کاپلان تیار کرتے ہوئے 2030 تک 35 کروڑ ڈالر کا برآمدی ہدف مقرر کردیا ،پالیسی دستاویز کے مطابق 5 سال میں 610برآمدکنندگان کو عالمی منڈیوں میں نمائش کی سہولت دی جائےگی، کاروبار کی رجسٹریشن،صوبائی ہم آہنگی اور سہولیات کیلئے مرکزی اتھارٹی بنانے کی تجویز ہے، اتھارٹی میں وفاقی اور صوبائی نمائندے شامل، ادارہ قومی جمیز سٹون پالیسی کا نگران ہوگا،نیشنل ورائٹی آفس قائم اور برآمد نہ ہونےوالے سامان کی واپسی یقینی بنائی جائےگی، برآمد کندگان کو لین دین آسان بنانے کیلئے ای پیمنٹ گیٹ ویز کی سہولیات دی جائےگی،قیمتی پتھروں کی قانونی تجارت بڑھانے کیلئے 6 ورکنگ گروپس بنا دیئے گئے، بینکاری و مالی امور میں بہتری،غیرفروخت شدہ مال کے ری فنڈ سے متعلق ورکنگ گروپ شامل ہیں، گروپس کان کنی کے شعبے میں جدت اور کاروبار کی رجسٹریشن پر بھی کام کریں گے،دستاویز کے مطابق رجسٹریشن اور ٹریسی ایبلیٹی سے 6کروڑ ڈالر سے زائد کی ویلیو ایڈیشن متوقع ہے، تمام ادارے قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کی سہ ماہی رپورٹ وزارت کو دیں گے،پاکستان میں 450ارب ڈالر سے زائد مالیت کے قیمتی پتھر موجود ہیں، پاکستان میں 200ملین قیراط یاقوت،70ملین قیراط زمرد اور دیگر قیمتی پتھر ہیں، پرانے طریقوں سے پراسیسنگ سے 70فیصد تک قیمتی پتھر ضائع ہورہے ہیں۔