لاہور:(نمائندہ خصوصی) پنجاب میں دل دہلا دینے والے سانحات پر مٹی پاو کلچر دفن ،سانحہ بھاٹی گیٹ میں تفتیش کا دائرہ نااہل افسروں کے گریبانوں تک جاپہنچا،منصوبے پر کام کرنے والی ایس ایم ایس ڈیزائن اینڈ انجینئرنگ سسٹم کمپنی کو کام سے روکدیا گیا، کمپنی کی مجرمانہ غفلت ،بنیادی حفاظتی ایس او پیز سے مجرمانہ روگردانی المناک حادثے کی اصل وجہ بنی۔
سانحہ بھاٹی گیٹ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سے کیس مزید تیزی سے آگے بڑھے گا،وزیراعلیٰ مریم نواز کے نوٹس کے بعد سانحہ بھاٹی ”ڈیتھ ٹریپ“ محفوظ زون میں تبدیل ہو گیا، حفاظتی اقدامات کے بغیر کام کرنے پر مکمل پابندی، سائٹ کو جدید سیفٹی پروٹوکولز سے ڈھانپ دیا گیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا پنجاب کی بیٹیوں کے خون کا حساب لیا جائے گا، ہستا بستا گھرانہ اجاڑنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچانا مشن ہے،معصوم سعدیہ اور ننھی پری کے زخم دیکھ کر دل لہو کے آنسو رویا، زخم پنجاب کے ماتھے پر لگے ۔
مٹی پاو کلچر دفن ،سانحہ بھاٹی گیٹ نااہل افسروں کے گریبانوں تک جاپہنچا

















