سانحہ مین ہول، شوہر پرتشددکے الزام میں ایس ایچ او بھاٹی گیٹ معطل، ڈ ی ایس پی کو نوٹس

لاہور(کرائم رپورٹر+ وقائع نگار، کورٹ رپورٹر) سانحہ مین ہول، خاتون کے شوہر پرتشدد، ایس ایچ او بھاٹی گیٹ معطل، ڈی ایس پی کو نوٹس، عظمیٰ بخاری کیخلاف مقدمے کی درخواست دائر کر دی گئی،لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں ماں بچی کے گٹر میں گرنے کے واقعہ پر ایس ایچ او بھاٹی گیٹ کو معطل ، ڈی ایس پی کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیا گیا جبکہ مقدمے کے مدعی خاتون کے والد ساجد حسین سے سادہ کاغذ پر دستخط اور انگوٹھے لگوانے کا الزام عائد کردیا ، ہائی پاور کمیٹی کی انکوائری رپورٹ مکمل، 3 افسران غفلت کے مرتکب قرارپائے،دوسری جانب سیوریج لائن میں گر کر جاں بحق ہونےوالی خاتون کے شوہر غلام مرتضیٰ نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا پولیس افسران نے تشدد کیا، بیوی کو قتل کرنے کا اعتراف کرنے کےلئے دباو ڈالتے رہے، پولیس نے کزن کو بھی حراست میں لیکر موبائل فون قبضے میں لے لیا، وزیراعلیٰ مریم نواز کے اقدامات پر مشکورہوں، مجھے ایک کروڑ روپے کی ضرورت نہیں، پیسوں سے میرے بچوں کو ماں تو نہیں مل سکتی،ڈی آئی جی نے علم ہونے پر ماتحت افسران کو ڈانٹا، ڈی آئی جی کو حقائق بتانے پر ایس ایچ او نے دھمکیاں دیں ،پولیس جھوٹ بولتی رہی میں سیف سٹی کے کیمروں میں نظر نہیں آیا، مقدمے کے مدعی خاتون کے والد ساجد حسین سے سادہ کاغذ پر دستخط اور انگوٹھے لگوانے کا الزام عائد کیا گیا ہے،تھانے میں متاثرہ خاتون کے والد ساجد حسین کے انگوٹھا لگوانے کے بعد کی ویڈیو سامنے آ گئی،ورثا نے الزام عائد کیا پولیس اہلکار زبردستی سادہ کاغذ پر انگوٹھا لگوا کر لے گئے،معطل اور گرفتار افراد کو ریلیف دینے کےلئے سادہ کاغذ پر دستخط اور انگوٹھے لگوائے گئے،سانحہ بھاٹی گیٹ پر قائم ہائی پاور کمیٹی نے انکوائری رپورٹ مکمل کر لی ، پولیس ذرائع کے مطابق کمیٹی نے 3 افسران کو غفلت کا مرتکب قرار دےدیا ،ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ایڈیشنل آئی جی کی سربراہی میں 3رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس میں ڈی آئی جی احمد ناصر عزیز ورک اور ڈی آئی جی عمران کشور بھی شامل تھے، کمیٹی کے ارکان نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا، شواہد اکٹھے کیے اور عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کیے،متوفی سعدیہ کے اہل خانہ کے بیانات بھی ریکارڈ کیے گئے،انکوائری رپورٹ کے مطابق ایس پی سٹی، ایس ڈی پی او اور متعلقہ ایس ایچ او کی غفلت ثابت ہوئی ، ایس پی کی موجودگی میں متوفی خاتون کے شوہر پر ایس ایچ او کے ریٹائرنگ روم میں تشدد کیا گیا،ہائی پاور کمیٹی نے تینوں افسران کو غفلت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے سفارشات آئی جی پنجاب کو بھجوا دیں، افسران کےخلاف کارروائی کا حتمی فیصلہ آئی جی پنجاب کریں گے،مزید بر آں ماں بیٹی کی مین ہول میں گر کر ہلاکت کے معاملے پر صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کےخلاف مقدمے کی درخواست دائر کردی گئی،لاہور ہائیکورٹ میں بھاٹی گیٹ کے قریب ماں اور بیٹی کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے کے واقعے کے حوالے سے وزیر اطلاعات پنجاب پر مقدمہ درج کرنے، وقوعہ کی چھان بین اور ملوث افسران کے خلاف کارروائی کےلئے درخواست دائر کر دی گئی،درخواست جوڈیشل ایکٹوزم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔