لاہور:(وقائع نگار،کامرس رپورٹر)وزیردفاع خواجہ آصف نے نئے صوبے بنانے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے ملکی بقا لوکل گورنمنٹ میں ہے،نئے صوبے بننے میں کوئی حرج نہیں اور کسی کو خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے، 27 ویں ترمیم میں 2چیزیں ڈراپ کی گئیں، لوکل گورنمنٹ پر کافی اعتراضات تھے،جمہوری حکومتیں بلدیاتی نظام موثر انداز میں نافذ کرنے میں ناکام رہیں۔
تھنک فیسٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا18ویں ترمیم کے تحت صوبوں کو اختیارات نچلی سطح تک منتقل نہیں کیے گئے،لوکل گورنمنٹ کو اپنے لیے خطرے کی بجائے نرسری کی طرح سمجھیں، ظہران ممدانی کو ساری دنیا جانتی ،میئر نیویارک سب سے بڑی مثال ہے،اختیارات کو نچلی سطح پر نہ لیکر جاناعوام کےساتھ دھوکے کے مترادف ہوگا،18ویں ترمیم نے ڈویلیشن گارنٹی کی لیکن کبھی نہیں ہوسکا اسی لیے 18ویں ترمیم کو ڈھکوسلا کہا جو کئی لوگوں کو بہت برا لگا۔
وزیر دفاع نے کہا سیاستدانوں نے اگر اپنی پاور انڈر رائٹ کرانی ہے تو 25کروڑ پاکستانیوں سے توثیق کرائے، آزمودہ نسخہ ہے تینوں بڑے ڈکٹیٹروں نے لوکل گورنمنٹ کا سہارا لیا،کسی سیاستدان کو 9،9 سال نہیں ملے لیکن ڈکٹیٹرلے گئے،وجہ یہی ہے اختیارات کو کسی طرح لوکل گورنمنٹ کے ذریعے نیچے تک پہنچایا، موجودہ پارلیمنٹ میں زیادہ تر لوگوں نے جنرل ضیا کی لوکل گورنمنٹ سے گریجویٹ کیا ۔
خواجہ آصف نے کہا لوکل گورنمنٹ سے کسی کو کوئی خطرہ نہیں اگر خطرہ ہے تو صرف بیوروکریسی کو ہے کیونکہ اختیارات کم ہوکر لوکل گورنمنٹ کو ملیں گے لیکن پتہ نہیں کیوں اندر سے خوفزدہ ہیں ایسا ہوگیا تو فلاں سیاسی جماعت آجائے گی،قومی نصاب کی بات بھی 27 ویں ترمیم میں ڈراپ کی گئی،دعاہے بحث کانتیجہ نکلے،ڈراپ شقیں آئینی ترمیم میں شامل ہوں،اختیارات نچلی سطح تک منتقل ہونے تک ملکی مسائل حل نہیں ہوں گے،بیورو کریسی نظام میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، سیاستدانوں نے اپنے اختیارات لینے ہیں تو مقامی لوگوں کو بااختیار بنانا ہو گا ورنہ مختلف قسم کی بیوروکریسی کے درمیان فٹ بال بنیں رہیں گے اسی طرح اقتدار میں کبھی اچکن اور کبھی وردی والے آ جاتے ہیں، لوکل گورنمنٹ کسی کےلئے خطرہ نہیں ہوتی بلکہ تمام ادارے محفوظ رہتے ہیں،ن لیگ سمیت کوئی بھی پارٹی لوکل گورنمنٹ کی مخالف نہ کرے،نظام کے ذریعے جمہوریت مضبوط ہوتی ہے۔
وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا سائبر سکیورٹی بھی قومی سلامتی کا اہم ستون بن گئی،ڈیجیٹل نظاموں کی ہیکنگ نہ صرف ریاستی اداروں بلکہ عام شہریوں، معیشت و جمہوری عمل کےلئے بھی سنگین خطرات پیدا کر سکتی ہے،کسی ملک کے ڈیجیٹل سسٹمز کو ہیک کر لیا جائے تو پاور گرڈ فیل ، سمارٹ سٹی کے کیمروں کو غلط مقاصد کےلئے استعمال کیا جا سکتا ہے ،قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نظام جرائم پیشہ گروہوں کے ہاتھ لگ سکتے ہیں،بینکاری نظام میں مداخلت ہو جائے تو نہ صرف مالیاتی شفافیت بلکہ پورے مالیاتی آپریشنز متاثر ہوں گے۔
احسن اقبال نے کہا قومی دفاع کا تعلق براہ راست ڈیجیٹل سکیورٹی سے جڑ گیا ،چیلنجز صرف قومی سطح تک محدود نہیں بلکہ انفرادی سطح پر بھی خطرات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے،ڈس انفارمیشن پھیلانا انتہائی آسان ،آرٹی فیشل انٹیلی جنس کی آمد کے بعد عام آدمی کےلئے پہچاننا تقریباً ناممکن ہو گیا ویڈیو ،آڈیو اصل ہے یا مصنوعی، اے آئی کے ذریعے تیار کردہ مواد نے سچ و جھوٹ کے درمیان فرق کو مزید دھندلا دیا ،مختلف عناصر اپنے مخصوص مقاصد کےلئے استعمال کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہاخود ڈیجیٹل عدم برداشت، نفرت انگیز مواد اور غلط معلومات کے نتائج کا شکار رہا،2018 میں بعض سیاسی گروہوں نے مذہب کا کارڈ استعمال کرتے ہوئے ڈس انفارمیشن اور ہیٹ سپِیچ پھیلائی، متاثر ہو کر نوجوان نے قاتلانہ حملہ کیا،حملہ آور سے کوئی ذاتی تعلق، جھگڑا یا دشمنی نہیں تھی لیکن صرف آن لائن نفرت انگیز مواد سے متاثر ہو کرقدم اٹھایا،نئی نسل میں ڈیجیٹل ریزیلینس پیدا کرنا بے حد ضروری ہے، تاکہ وہ ڈیجیٹل ذرائع سے آنےوالی معلومات کو بغیر سوچے سمجھے قبول کرنے کی بجائے جانچ سکیں۔
وزیر ماحولیاتی تبدیلی مصدق ملک نے بین الاقوامی سطح پر ماحولیاتی احتساب پر زور دیتے ہوئے کہا عالمی ماحولیاتی بحران محض ماحولیاتی آفت نہیں بلکہ بین الاقوامی تعاون و انصاف کی ناکامی ہے،الگ تھلگ تحقیق کا دور ختم ،سائنسی سفارتکاری کو فروغ دیا جانا چاہئے، سائنس کاواحد پل اقوام کے درمیان سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر مشترکہ تحقیق و عالمی منصوبوں کے ذریعے رابطہ قائم کر سکتاہے،ماحول متاثرکرنے والے ممالک کو مالی طور پر جوابدہ ٹھہرانے کےلئے عالمی نظام قائم کیاجائے،بنیادی طور پر غلط ہے منافع چند لوگوں تک محدود رہے اور ماحولیاتی نتائج کا بوجھ اکثریت پر ڈال دیا جائے۔
سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا70، 80 سالوں میں طے ہی نہیں کر پائے ملک کس طرح چلائیں گے،ذمہ دار سب ہیں، کہاں فیل ہوگئے نا امیدی سوال بن کر کھڑی ہے،ملک انتخابات کے نتیجے میں دو لخت ہوا، مارشل لا لگا، الیکشن نتائج کبھی نتائج تسلیم نہیں کیے گئے،کہتے رہے ہیں ملک کے وزیراعظم کو نشانہ نہ بنائیں، پچھلے 5 سال اپوزیشن میں بہت ٹف ٹائم رہا، جمہوریت صرف جیتنے نہیں،ہار تسلیم کرنے کا نام ہے۔
ملک احمد خان نے کہاخرابی سیاستدان میں ہے ،ٹھیک کرنا ہوگا، پارلیمنٹ مسائل کے حل کی جگہ ہے لیکن ایوان میں کتابیں پھاڑی جاتیں،شور شرابہ، ہنگامہ آرائی، گھیراوہوتا ہے،پارلیمنٹ ہاوس پر قبضہ تک کر لیا گیا،سپریم کورٹ نے ہمیشہ غلط کردار ادا کیا،خود آئین کو روندتی رہی،20 ، 25 سیاسی جماعتوں کے وکلا کوکسی بھی کورٹ میں اٹھا کر جج کر لگا دیا،مستقبل کو بہتر کرنا ہے تو ماضی کو بھی دیکھنا ہوگا، میں تاریخ کا طالب علم ہوں، ملک کے تمام انتخابات میں کبھی کسی کو ہار کو تسلیم کرتے نہیں دیکھا، کیا سیاسی لوگ ہار تسلیم نہیں کرسکتے۔
سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہاجمہوریت اختلاف رائے تسلیم کرنے کا نام ،سیاسی لوگوں میں لہجے کی درستگی ضروری ہے، اسمبلی میں کسی ایک وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر نہیں سن سکتا، شورشرابے میں تمام تقاریر دب جاتی ہیں،پارلیمان پچھلی 3 دہائیوں سے ہوسٹیج ہے، آزاد کرنے تک بہتری نہیں آسکتی ،ملک میں ہر مسئلے کا حل پارلیمنٹ ہے، ایوان میںبیٹھے لوگوں کو با اختیار بنانا ہوگا،میں نے اسمبلی میں بیٹھتے ساتھ رولز آف بزنس کو تبدیل کیا، نوجوانوں سے پرامید ہوں، نئی نسل کے خوابوں کی تعبیر چاہتا ہوں۔
ملک احمد خان نے کہا ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا اختیار،طے کرنا ضروری سپریم کورٹ ماضی میں کیا کرتی رہی،افواج نے کیا کچھ کیا،73 کے آئین پر عمل کرلیں تو مسائل حل ہو جائیں گے،پنجاب میں اڑھائی کروڑ بچے سکولوں سے باہر ہیں، والدین بچوں کو سکول بھیجنا افورڈ نہیں کرتے، گورنمنٹ سکول کے ایک بچے پر 87 ڈالر یعنی 25 ہزار خرچ ہو رہے ہیں، میں پرائیویٹ تعلیم کےخلاف نہیں ہوں، 4 صوبائی حکومتیں ہیں سب کی کوشش ہے تعلیم کا بجٹ بڑھائیں۔
ملکی بقا لوکل گورنمنٹ میں ہے، نئے صوبے بننے میں حرج نہیں ،وزیر دفاع
















