سانحہ کراچی، ملبے سے لاشیں نہیں ہڈیاں مل رہی ہیں، سینئر فائر افسر
کراچی:(بیورورپورٹ) سینئر فائر افسرظفر خان نے کہا ہے گل پلازہ سے لاشیں نہیں صرف ہڈیاں مل رہی ہیں۔
ظفر خان نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا گل پلازہ کے تہہ خانے میں ایک بار پھر آگ بھڑک اٹھی بجھا دیا گیا ، عمارت کی چھت سے ڈیزل ٹینک نہیں اتارا گیا تھا، ڈیزل ٹینک اتارنے کے دوران آگ لگی جسے بھجادیا گیا، عمارت کا سٹرکچر کمزور ہوگیااب صرف سرچنگ کا عمل رہ گیا ۔
ڈپٹی کمشنرساو¿تھ جاوید نبی کھوسو نے گل پلازہ کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں کہا سرچ آپریشن آخری مراحل میں ہے،ایس بی سی اے کی نگرانی میں کام ہورہا ہے، کوشش ہے جلد از جلد مکمل کرلیں۔
دوسری جانب پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ سید نے کہا 67 لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا اب تک 16 لاشوں کی شناخت ہوگئی، 6 لاشیں قابل شناخت تھیں،ڈاکٹر کے مطابق 8 لاشوں کی شناخت ڈی این اے سے ممکن ہوئی، ایک لاش کی شناخت قومی شناختی کارڈ سے ہوئی تھی جبکہ ایک لاش کی شناخت گلے میں پہنے لاکٹ سے کی گئی۔

















