بڑا بریک تھرو،سپیکر ،پی ٹی آئی میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری پر معاملات طے


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)بڑا بریک تھرو،سپیکر قومی اسمبلی ،پی ٹی آئی میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری پر معاملات طے پا گئے۔

بیرسٹر گوہر کی قیادت میں پی ٹی آئی وفد نے سردار ایاز صادق سے ملاقات کی ،اسد قیصر،عامرڈوگر،عاطف خان سمیت دیگراراکین قومی اسمبلی شامل تھے،سپیکرقومی اسمبلی نے جمعرات تک اپوزیشن لیڈرتعینات کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔

پی ٹی آئی کے چیف وہیپ دوبارہ اپوزیشن لیڈرکے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے ،تقرری کانوٹیفکیشن جمعرات تک جاری ہوگا،اسد قیصر نے کہا اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی 2سے 3دن میں ہوجائےگی ،سپیکر نے تقرری کا عمل شروع کردیا ۔