لاہور:(وقائع نگار)تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود اچکزئی نے کہا ہے خطرہ ہے 2،4مہینے بعد پاکستان کے کچھ علاقے علیحدگی کا اعلان کردیں گے،5نہیں 4کو بڑا مانتا ،4کی وجہ سے پانچواں آیا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمود اچکزئی نے کہا دہشت کے ماحول میں بھی لاہور کے لوگوں نے اچھا استقبال کیا، لاہور فتح کرنے نہیں بلکہ8فروری کی تحریک چلانے کیلئے آئے ،جب سے آئین بنا جمہوری و غیر جمہوری قوتوں نے توڑا، بعض لوگوں کو آزادی حاصل ہے جب چاہیں آئین کو پھاڑ دیں سیاستدانوں کو پھانسی دےدیں، تحریک تحفظ آئین پاکستان آخری ایس ا و ایس پیغام ہے، جہاز ڈوب رہا ہو تو ایس او ایس کال دی جاتی ہے ایسے ہی پاکستان ڈوب رہا، 8فروری کو سب اپنے اپنے حساب سے احتجاج کریں۔
متحدہ اپوزیشن کے سربراہ نے کہا پی ٹی آئی کے کارکن فرسٹریٹ ،اپنے راہبروں کو بھی گالیاں دے رہے ہیں،لوگ باہر جا رہے کیونکہ پاکستان میں روزگار نہیں،محمود اچکزئی نے کہا 9مئی کے روز کور کمانڈر ہاﺅس کھلا ہوا کیوں تھا، بانی پی ٹی آئی نے کہا جوڈیشل کمیشن بنائیں کیوں نہیں بناتے،8فروری کا ایجنڈا صرف عمران خان کی رہائی نہیں ،پورے ملک میں فسطائیت ہے،دنیا کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا چیف جسٹس سیاسی جماعت کا نشان چھین لے، بندوق ،طاقت کے زور پر دہشتگردی کی گئی،نا انصافیاں گھروں کو توڑتی ہیں اگر ملک بے انصافی سے چلے گا تو کیا ہوگا،خطہ بہت خطرناک جنگ کی طرف بڑھ رہا ہے۔
وزیر کو وارننگ،جواب دیا تو منہ چھپانے کے قابل نہیں رہے گا،محسن نقوی
وسائل پر حق تسلیم کریں تو لوگ پہاڑوں سے واپس آجائیں گے،حافظ نعیم الرحمن
بلوچستان،خیبر پختونخوا میں حملے، کانسٹیبل شہید،متعدد افراد زخمی،3 دہشتگرد ہلاک
سکھ یاتریوں کاپاکستان آمد پر پرتپاک استقبال،پھول نچھاور
پی پی گورنرکے آئینی کردار ،وفاق سے رابطوں کو متنازع نہ بنائے،طارق فضل چودھری
امریکہ ،ایران مذاکرات کی کامیابی عالمی معیشت کے مفاد میں ہے، بلاول بھٹو
سکھ یاتریوں کو خوش آمدید،پاکستان پنجاب امن،محبت کی سرزمین ہے،مریم نواز
پاک چین دوستی کا تاریخ ساز سنگ میل ،شین زو24کی کامیاب لانچنگ مشق
حالات ٹھیک ہوتے ہی گورنر راج ختم کر دیا جائے گا،گورنر کے پی
ایران کے بحرین پر حملے،پاکستانی شہری سمیت 2 افراد زخمی
















