18 سال سے کم عمر نکاح پر پابندی قرآن و سنت کیخلاف ہے:جے یوآئی
ہنگو:(مشرق نیوز)جے یوآئی رہنما حافظ حمد نے کہاہے 18 سال سے کم عمر نکاح پر پابندی قرآن و سنت کےخلاف ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حمد نے کہا 27 ویں ترمیم سے 73 کا آئین دفن ہوگیا ،دینی مدارس اور سودی نظام کے خاتمے کے قانون پر عمل درآمد نہ ہوسکا،قومی ائیر لائن کی نجکاری سے بڑی معاشی ناکامی اور کیا ہے، پاکستان 80 ارب ڈالرکا مقروض ہے کیا ملک کو بھی پرائیویٹ کروگے؟۔
















