پی ٹی آئی اڈیالہ کے باہر اپنا سیکرٹریٹ بند کرکے واپس آجائے، گورنر کے پی


اسلام آباد:(بیورورپورٹ) گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے پی ٹی آئی اڈیالہ کے باہر اپنا سیکرٹریٹ بند کرکے صوبے میں واپس آ جائے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا پی ٹی آئی نے 13 سال میں کوئی میگا پراجیکٹ شروع نہیں کیا،کے پی حکومت انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کی سپورٹ کرے، اڈیالہ میں بیٹھا شخص ملک میں انتشار پھیلا رہا ہے،فوج نکل جائے تو 2روز بھی صوبہ نہیں سنبھال سکتے،کوئی افغانی پاکستان آنا چاہتا ہے تو ویزا لےکر آئے۔

گورنر کے پی نے کہا پیپلزپارٹی مسائل ہمیشہ سیاسی طورپرحل کرتی ہے، سیاسی مسائل پارلیمنٹ میں حل ہونے چاہئیں،ماضی میں مختلف سیاسی جماعتوں کی قیادت جیلوں میں گئی،خیبرپختونخوامیں امن وامان کی صورتحال سب کے سامنے ہے،پی پی نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر ملک کو بچایا،دہشتگردی میں افغان باشندے ملوث ہیں،بھارت کو4دن میں شکست دی، پاکستان کا جواب ساری دنیانے دیکھا، دنیا کاروبار،دفاعی معاہدے کرنا چاہتی ہے۔