سٹریٹ موومنٹ کی تیاری شروع کردی ،وزیراعلیٰ کے پی


پشاور،اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا ہے بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر سٹریٹ موومنٹ کی تیاری شروع کر دی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہاپرامن احتجاج کا حق ہر صورت استعمال کریں گے،ہمیشہ آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر جدوجہد کی ، نوجوان ملک دشمن بیانیے ،منفی پروپیگنڈے سے ہوشیار رہیں۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کیس میں وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی سے دوبارہ جواب طلب کرلیا ،سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے سماعت کی، سہیل آفریدی کے وکیل علی بخاری نے تحریری جواب جمع کرا یا،الیکشن کمیشن حکام نے کہا ناقابل سماعت درخواست پر وزیراعلیٰ کے دستخط نہیں،وکیل علی بخاری درخواست دوبارہ جمع کرائیں۔