اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے عمران خان کے سیاسی ڈی این اے میں مذاکرات کی گنجائش نہیں۔
اپنے بیان میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا وزیر اعظم تواتر کے ساتھ پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت دے رہے ہیں،دعا ہے مثبت و نتیجہ خیز مذاکرات ہو سکیں،عمران خان نے ساری زندگی اپنے ذاتی مفاد پر اول وآخر فوکس کیا۔
خواجہ آصف نے کہا مذاکرات کچھ لو اور کچھ دو کی بنیاد پر کیے جاتے ہیں لیکن عمران خان کوئی اصول پرست شخص نہیں،200 فیصد مفاد پرست شخص اول و آخر اپنا سوچتا اوراصول و انسانی رشتے سب روند سکتا ہے۔
دریں اثناانٹرویو میںوزیر دفاع نے کہاپی آئی اے کے 25فیصد شیئر اب بھی حکومت کے پاس ہیں، نجکاری سے قومی ایئرلائن کی سروسز میں بہتری آئے گی، پبلک سیکٹر کی بربادی کی ذمے دار بیورو کریسی ہے، اداروں کی بربادی کے ذمے داروں کا احتساب کیا جائےگا۔
عمران کے سیاسی ڈی این اے میں مذاکرات کی گنجائش نہیں،خواجہ آصف
















