خارجہ پالیسی کی کامیابی وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کے سر ہے، طلال چودھری
اسلام آباد :(بیورورپورٹ)وزیر مملکت طلال چودھری نے کہا خارجہ پالیسی کی کامیابی کاسہرا شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کے سر ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہاخارجہ پالیسی سے پاکستان کا دنیا سے تعلق مضبوط ہوا ، ملک میں آنے والی سرمایہ کاری کا راستہ بنا ، پاکستان کی سفارتکاری عروج پر ہے،چین ،امریکہ ،عرب ممالک ساتھ ہیں، مشرق و مغرب کا اعتماد کرنا بہت بڑی بات ہے۔
















