کے پی حکومت کو15سال میں8.4کھرب کی ادائیگی


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزارت خزانہ نے کہا ہے وفاق نے خیبر پختونخوا حکومت کو 15 سال میں 8.4ارب ادا کر دئیے۔

دستاویزات کے مطابق این ایف سی ایوارڈ کے تحت خیبر پختونخوا کو 5867 ارب منتقل کیے گئے،2010 سے دہشت گردی کے بوجھ پر خیبر پختونخوا حکومت کو اضافی ایک فیصد ملا ، خیبر پختونخوا حکومت کو اب تک 705 ارب روپے فراہم کیے جا چکے۔

وزارت خزانہ نے کہا 2010 سے سٹریٹ ٹرانسفرز میں 482.78 ارب رائلٹی، جی ڈی ایس ، ایکسائز کی مد میںملے، ضم شدہ اضلاع کیلئے وفاق نے اپنے حصے سے 2019 سے اب تک 704 ارب منتقل کیے۔