راولپنڈی:(بیورورپورٹ) سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہاہے عوام کیلئے آزادی یا شہادت ،اپنے موقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹوں گا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا انصاف کے تمام دروازے بند کر دیئے گئے ،عوام اب سڑکوں پر آکر آواز بلند کریں، احتجاج کے سوا کوئی آپشن نہیں ،تمام اسیران بالخصوص خواتین کےساتھ کھڑا ہوں،اپنے حقوق کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،عوام کی آزادی لےکر رہوں گا یا شہادت کیلئے تیار ہوں،سٹریٹ موومنٹ کی تیاری شروع کر یں،عوام کو اپنے حق کیلئے کھڑا ہونا پڑے گا۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا وکلا کے مطابق فیصلے سناتے وقت عمران خان کو پیش کیا گیا نہ وکلا موجود تھے، بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی کا سامنا ہے دیگر ٹرائل کےلئے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس کے مطابق فیملی کو بھی کورٹ روم تک رسائی نہیں ہو گی، میلوں دور بیٹھے جج ویڈیو لنک پر کیس کی سماعت کریں گے،بانی پی ٹی آئی کی ملاقاتیں بند کر دی گئیں۔
وکیل بیرسٹر سلمان صفدر ،علیمہ خان نے کہا بانی پی ٹی آئی مسکراتے رہے ،فیصلے پر بالکل حیران نہیں تھے، اپیل دائر کرنے کی ہدایت کردی،وکلا کی غیر موجودگی میں فیصلہ سنانا غیر قانونی ہے ، جج صاحب 59 صفحات پرمبنی فیصلہ لکھ کر لائے ،اڈیالہ جیل سے کبھی میرٹ پرفیصلہ نہیںآیا،ایک سال بعد 5 منٹ کی سماعت نہیں کی گئی،اڑھائی سال سے بہت ناانصافی ہو رہی ہے۔
عوام کیلئے آزادی یا شہادت ،موقف سے پیچھے نہیں ہٹوں گا،عمران خان
















