شہزاد اکبر کووطن واپس لانے کیلئے اہم پیشرفت، دستاویزات برطانیہ کے سپرد


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر کو واپس لانے کیلئے اہم پیشرفت،پاکستان کی جانب سے مطلوبہ دستاویزات برطانوی حکومت کو مل گئیں،وفاقی حکومت نے کیس ٹو کیس معاملہ اٹھانے کا فیصلہ کرلیا،عادل راجہ کےخلاف تفصیلات بھی برطانیہ بھجوا دیں۔

ذرائع کے مطابق شہزاد اکبر کے تمام مقدمات و عدالتی کارروائیوں کی تفصیلات وزیر داخلہ محسن نقوی نے برطانوی ہائی کمشنر کو دیں،دستاویزات میں شہزاد اکبر کیخلاف اسلام آباد میں درج 3 مقدمات،نیب عدالتوں سے سزائیں ،این سی سی آئی اے ،ایف آئی اے کیسز،مقامی عدالت سے اشتہاری قرار دیئے جانے کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔

حکومتی ذرائع کے مطابق آئندہ مرحلے میں دیگر مطلوب افراد کے کیسز بھی متعلقہ ممالک کو بھجوائے جانے کا امکان ہے۔