جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت نے پھر مذاکرات کی حمایت کر دی

لاہور:( )کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت نے پھر مذاکرات کی حمایت کر دی-

جیل میں قید پی ٹی آئی رہنماؤں نے اپنے وکیل کے ذریعے میڈیا کو خط لکھا، خط لکھنے والوں میں شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری اور میاں محمودالرشید شامل ہیں۔

خط کے مطابق 3 سال 8 ماہ سے پاکستان شدید بحرانوں کا شکار ہے، ہر محب وطن کی ذمہ داری ہے ملک کا سوچے اور پُرامن ذرائع سے مقاصد حاصل کرے-