”اے آئی ملک میں کئی شعبوں کا روزگار نگل گئی“ وفاقی وزیر


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)”اے آئی ملک سے کئی شعبوں کا روزگار نگل گئی“ وفاقی وزیر نے خدشات کا اظہار کر دیا۔

سابقہ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا اشتہاری شعبے میں مصنوعی ذہانت کے بڑھتے استعمال سے تخلیقی شعبوں میں روزگار کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں،کانٹینٹ کریئیٹرز، گرافک ڈیزائنر،ایڈیٹرز، کریئیٹو ڈائریکٹرز، اداکار، اداکارائیں،ماڈلز ، ٹیکنیشنز،کیمرا مین سمیت تخلیقی افرادی قوت متاثر ہونے کا خدشہ ہے، اے آئی کے باعث کئی تخلیقی پیشے متروک ہونے کے خطرے سے دوچار ہیں، مسئلے کا پالیسی سطح پر حل ضروری ہے۔