عمران خان کے بیٹوں کو پاکستان آمد پر جی آیا نوں کہیں گے، بیرسٹر عقیل ملک


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر مملکت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے عمران خان کے بیٹوں کو پاکستان آمد پر ویلکم کریں گے، حکومت کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کرے گی، دونوں کو 2سال پہلے آجانا چاہیے تھا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک نے کہا بانی پی ٹی آئی کے بیٹے قاسم ،سلیمان خان پاکستان آنا چاہتے ہیں تو ویلکم ،جی آیا نوں کہیں گے،حکومت کو رکاوٹ ڈالنے کی کوئی ضرورت نہیں،پہلے بھی آفر کی تھی 24 گھنٹوں میں ویزا دیا جائےگا لیکن کوئی رابطہ نہیں کیا گیا ،والد سے ملنے نہیں آنا نہ آئیں لیکن جھوٹ تو نہ بولیں،طارق جہانگیری پراسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر عمل کرینگے۔