حکومت نے عمران کو قیدی تنہائی میں رکھنے کے الزامات مسترد کردئیے
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)حکومت نے عمران خان کو قیدی تنہائی میں رکھنے کے الزامات ، دعووں کو مسترد کردیا۔
ترجمان وزیراعظم مشرف زیدی نے برطانوی نشریاتی ادارے سکائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاعمران خان قریب 860 روز سے جیل میں ہیں ،اصولاً ہر ہفتے ایک ملاقات کی اجازت ہونی چاہیے ،112 ہفتوں کے دوران 870 ملاقاتیں کیں،45 علیمہ، 49 عظمیٰ اور 43 نورین کےساتھ ہوئیں، عمران خان نے اپنی بہنوں سے لگ بھگ 140 ملاقاتیں کیں جو کہیں سے بھی قید تنہائی نہیں لگ رہا۔
















