دھند کے ڈیرے، ٹریفک حادثات ،8 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
لاہور(کرائم رپورٹر) ملک کے مختلف شہروں میں دھند کے ڈیرے،ٹریفک حادثات میں 8 افراد جاں بحق ، 20 زخمی ہوگئے۔
حادثات متعدد شہروں میں ہوئے،حد نگاہ صفر ہونے سے موٹرویز کومتعدد مقامات پر بند کرنا پڑا ،ٹریفک کی روانی متاثررہی،ترجمان موٹروے پولیس نے کہاشہری غیر ضروری سفر سے گریز اور فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں۔

















