میاں منظور وٹو سپرد خاک،نماز جنازہ میں اہم شخصیات کی بھی شرکت

اوکاڑہ ،دیپالپور،لاہور:( نمائندگان،سٹاف رپورٹر)سابق وزیراعلیٰ پنجاب و پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما میاں منظور وٹو کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا۔

مرحوم کی نمازجنازہ آبائی گاﺅں وساوے والا حویلی لکھا میں ادا کی گئی،گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر ،سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف،چودھری یاسین،ندیم افضل چن،شہزاد سعید چیمہ،سمیت سیاستدانوں، صحافیوں، کاروباری شخصیات ، مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد اورعوام کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا منظور وٹو منجھے ہوئے سیاستدان ،ملکی استحکام و جمہوریت کے فروغ کےلئے خدمات کوہمیشہ یاد رکھا جائےگا۔