ٹیلی کام کیلئے 5 سالہ منصوبہ تیار،وزیراعظم جلد پلان لانچ کریں گے، شزہ فاطمہ
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ نے کہاہے ٹیلی کام کیلئے 5 سالہ منصوبہ تیار کرلیا،وزیر اعظم آئندہ چند ہفتوں میں کنیکٹیویٹی پلان لانچ کریں گے، فائیو جی کی لانچنگ سے پہلے تمام تیاریاں کی جارہی ہیں، 2بڑی ٹیلی کام کمپنیوں کا انضمام ہوگیا۔
قائمہ کمیٹی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شزا فاطمہ نے کہانیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی دوبارہ دوڑ میں آگیا ، این آئی ٹی بی کی کارکردگی پہلے سے بہت بہتر ہوگی،5سال کے کنیکٹویٹی پلان پر کام کررہے ہیں وزارت کے ذیلی اداروں کے فنڈز کو استعمال کرنے کی منصوبہ سازی پر چیک اینڈ بیلنس ہے۔
















