73 کے آئین کو اصل شکل میں بحال کیا جائے،اسد قیصر
اسلام آباد: (بیورورپورٹ)تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماﺅں نے قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیر پاﺅ سے ملاقات کی،سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہاآئین عملی طورپر ختم ، عدلیہ کمزور ہو گئی،1973 کے آئین کو اصل شکل میں بحال کیا جائے، این ایف سی ایوارڈ کے معاملے پر بھی چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں،پارٹی لیڈر آئین و قانون کی حکمرانی کےلئے جیل میں ہے۔
آفتاب شیر پاﺅ نے کہا1973ءکے آئین میں مزید تبدیلیاں قابل قبول نہیں ہوں گی، سیاسی استحکام ناگزیرہے، نئے صوبوں پر جب تک اتفاق رائے نہ ہو قابل عمل نہیں ہو گا۔
















