اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب نے برکس میں شمولیت کی خواہش کااظہار کرتے ہوئے کہاہے مقصد کیلئے متبادل ادائیگی نظام پر غور کیا جارہا ہے۔
آذربائیجان اور روسی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے سینیٹر اورنگزیب نے ڈیجیٹل معیشت، فن ٹیک، اے آئی، سائبر سکیورٹی میں نارتھ ساوتھ تعاون و نئے تجارتی و ٹرانسپورٹ کوریڈورز کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہاپاکستان ،روس کے درمیان توانائی، معدنیات و ممکنہ سٹیل پلانٹ پر گفتگو جاری ہے، سرمایہ کاروں کے اعتماد کےلئے معاشی استحکام ناگزیر ہے۔
وزیر خزانہ نے ڈیجیٹل کرنسی ، کرپٹو سیکٹر کو ضابطے میں لانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام پر کام جاری ہے، مصنوعی ذہانت زراعت، صحت ،مالیات میں انقلاب لا سکتی ہے، فری لانسرز کیلئے اے آئی سے آمدن ، پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوگا، تیل کی تلاش، پیداوار ،ریفائننگ میں روس کو مہارت حاصل ہے،پاکستان معاہدہ کرنے میں خوشی محسوس کرےگا، دونوں ممالک پاکستان میں ایک اور سٹیل پلانٹ لگانے پر غور کر رہے ہیں۔
برکس میں شمولیت کی خواہش ،کرپٹو سیکٹر کو ضابطے میں لائینگے،وزیر خزانہ
















