تجارتی منی لانڈرنگ روکنے کیلئے نگرانی کا نیا نظام نافذ


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)اینٹی منی لانڈرنگ ،ٹیرر فنانسنگ کی انسداد کےلئے گولڈ سمیت قیمتی دھاتوں کے کاروبار کی نگرانی سخت ،سٹیٹ بینک نے تجارتی منی لانڈرنگ روکنے کیلئے نگرانی کا نیا نظام نافذ کر دیا۔

دستاویز کے مطابق منی لانڈرنگ ،ٹیرر فنانسنگ کےخلاف نظام مضبوط بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ،مقصد کےلئے گولڈ سمیت قیمتی دھاتوں کے کاروبار کی نگرانی مزید سخت،رئیل سٹیٹ ایجنٹس، ڈیلرز ،کاروبار سے وابستہ افراد کی مانیٹرنگ ہوگی،منی لانڈرنگ، ٹیرر فنانسنگ کی روک تھام کیلئے تمام نان فنانشل بزنسز اینڈ پروفیشنلز کی موثر نگرانی ہوگی۔

وزارت خزانہ کے مطابق ایف بی آر، سٹیٹ بینک، فنانشل مانیٹرنگ یونٹ تجارتی منی لانڈرنگ کے معاشی اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں،قومی رسک اسیسمنٹ رپورٹ مارچ 2026 تک متعلقہ اداروں کو دی جائے گی۔