پاکستانی معیشت مستحکم،کاروباری ماحول سازگار، صنعتوں کی پیداوارمیں تیزی
کراچی: (بیورورپورٹ)پاکستانی معیشت مستحکم،کاروباری ماحول سازگار،بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں تیزی،ایشیائی ترقیاتی بینک نے رپورٹ جاری کر دی۔
اے ڈی بی کے مطابق جی ڈی پی2025کیلئے 2.7فیصد سے بڑھاکر3.0کردی گئی، مالی سال کی آخری سہ ماہی گروتھ ریٹ 5.7فیصد ریکارڈ کیا گیا،بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں تیزی آئی،رواں مالی سال میں بھی مضبوط بہتری متوقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق 2025-26کی گروتھ میں بھی بہتری ،کاروباری ماحول سازگار،سیلاب کے باوجود معاشی رفتار برقراررہی،پرائیویٹ سیکٹرکریڈٹ اورکھپت میں اضافہ گروتھ کا باعث بنا،سرمایہ کاری ، انڈسٹری میں ریکوری سے ترقی کارجحان جاری ہے،بیرونی طلب کمزور،تجارت میں غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔
















