نیشنل گرڈ کمپنی ،سی پی پی اے ملک گیر بلیک آوٹ کی ذمہ دار ، جرمانہ عائد

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)نیشنل گرڈ کمپنی ،سی پی پی اے ملک گیر بلیک آوٹ کی ذمہ دار ، جرمانہ عائد،نیپرا نے تحقیقات مکمل کرکے تفصیلی فیصلہ جاری کردیا،دونوں کو اڑھائی،اڑھائی کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

فیصلے میں کہا گیا 9 جنوری 2021 کو ملک بھر میں 20 گھنٹے تک بجلی معطل رہی ،بلیک آوٹ کے بعد فوری طور پر بحالی کا عمل مکمل طور پر ناکام رہا،2021، 2022 اور 2023 کے دوران بھی بجلی بندش کے متعدد واقعات سامنے آئے، دونوں کمپنیوں کی ناقص کارکردگی ثابت ہوئی۔