فوج مخالف بیانات، طارق محمود نے پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا


سماہنی :(مشرق نیوز)فوج مخالف بیانات، پی ٹی آئی کے تحصیل صدر میجر (ر) طارق محمود نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا۔

بھمبرکی تحصیل سماہنی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میجر (ر) طارق محمود نے کہا پاک فوج مخالف عزائم رکھنے والی جماعت کاحصہ نہیں رہ سکتا،احتجاجاً پارٹی چھوڑ رہا ہوں،ملک ،پاک فوج سے بڑھ کر کچھ نہیں۔