واشنگٹن (مشرق نیوز) فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کے ڈراز کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق فیفا ورلڈ کپ ڈراز کی تقریب میزبان ملک امریکا میں منعقد کی گئی جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی شریک ہوئے۔ ایونٹ آئندہ برس امریکہ سمیت تین ممالک میں کھیلا جائیگا جن میں کینیڈا اور میکسیکو شامل ہیں۔
ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی 48 ٹیموں کو 4،4 کے 12 مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ ”اے“میں میزبان میکسیکو، جنوبی افریقا، جنوبی کوریا اور پلے آف ڈی سے کوالیفائر ٹیم شامل کی جائےگی۔ گروپ ”بی“ میں میزبان کینیڈا، قطر، سوئٹزرلینڈ اور پلے آف ’اے‘ سے کوالیفائر ٹیم شامل ہوگی۔
گروپ ”سی“ میں برازیل، مراکش، سکاٹ لینڈ اور ہیٹی شامل ہیں جبکہ گروپ”ڈی“ میں میزبان امریکہ، آسٹریلیا، پیراگوئے اور پلے آف ”سی“ کی کوالیفائر ٹیم شامل ہوگی۔ گروپ ”ی“ میں جرمنی، ایکواڈور، آئیوری کوسٹ اور کوراکاو شامل ہیں جبکہ گروپ' ایف' میں نیدر لینڈز، جاپان ، تیونس اور پلے آف ”بی“ سے کوالیفائر ٹیم شامل ہوگی۔
گروپ ” جی“ میں بیلجیم ، ایران ،مصر اور نیوزی لینڈ شامل ہیں جبکہ گروپ”ایچ“ میں سپین، سعودی عرب، یوروگوئے اور کیپ وردے کی ٹیموں کو شامل کیا گیا ہے۔ گروپ ”آئیذذ میں فرانس سینی گا ل، ناروے اور پلے آف ”2“ کی کوالیفائر ٹیم شامل ہوگی جبکہ گروپ ”جے“ میں دفاعی چیمپیئن ارجنٹائن، آسٹریا، الجیریا اور اردن شامل ہیں۔ گروپ ”کے“ سے پرتگال، ازبکستان، کولمبیا اور پلے آف ’ون‘ سے کوالیفائر ٹیم شامل ہوگی جبکہ گروپ”ایل“ میں انگلینڈ،کروشیا ،پانامہ اور گھانا کو شامل کیا گیا ہے۔
فیفا ورلڈ کپ ڈراز کا اعلان، 48 ٹیمیں 12 گروپس میں تقسیم


















