ایک دوسرے کو ذہنی مریض کہنا افسوسناک ہے، بیرسٹر گوہر


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے ہمیشہ تعلقات میں بہتری کی امید رکھی ،پریس کانفرنس سے مایوسی ہوئی ، ہمیشہ امید کی تناو کم ہو اور تعلقات میں بہتری آئے ،ملک کا دفاع اہم ، پی ٹی آئی کا بیانیہ کبھی ملک دشمن نہیں رہا اور نہ ہی ہوگا، اداروں ، سیاسی قیادت کا ایک دوسرے کو ذہنی مریض کہنا افسوسناک ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا پاکستان ،فوج بھی ہماری ،سب کو ایک دوسرے کو تسلیم کرنے اور جگہ دینے کی ضرورت ہے،ملکر اعتماد کے فقدان کو ختم کرنا ہوگا،جمہوریت پسند قوتیں تناوکم کرنے میں کردار ادا کریں ،نان سٹیک ہولڈرز کا کردار پی ٹی آئی ،اداروں کے درمیان تناوکا سبب نہ بنے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاعمران،بشریٰ سے ملاقاتوں کی اجازت دی جائے اگر ایسا ہوجائے توصورتحال بہتر ہوسکتی ہے،ملک مزید تناو ،انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا۔