اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیراعظم شہباز شریف نے بلال بن ثاقب کابطور سی ای او کرپٹو کونسل استعفیٰ منظور کرتے ہوئے پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی کا چیئرمین مقرر کردیا ۔
عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا، چیئرمین شپ رضاکارانہ بنیادوں پر ہوگی،پی وی اے آر اے خود مختار وفاقی ادارہ ہے ،بورڈ میں سٹیٹ بینک، ایس ای سی پی اور ایف بی آر کے سربراہ شامل ہیں، اتھارٹی کا مقصد غیر قانونی مالی سرگرمیوں کی روک تھام، صارفین کا تحفظ، فن ٹیک، ترسیلات اور ٹوکنائزڈ اثاثوں میں جدت و مواقع پیدا کرنا ہے۔
بلال بن ثاقب بطور سی ای او کرپٹو کونسل مستعفی،چیئرمین پی وی اے آر اے مقرر
















