پاکستان میں کاروباری اعتماد بڑھ کر 22 فیصد مثبت ہوگیا
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)کاروباری اعتماد بڑھ کر 22 فیصد مثبت ہوگیا،او آئی سی سی آئی نے بزنس کانفیڈنس انڈیکس جاری کردیا۔
سروے کے مطابق پاکستان میں کاروباری اداروں کاٹیکنالوجی و جدت کی طرف رجحان تیزی سے بڑھ رہاہے، 43 فیصد ممبران پہلے ہی آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجیز کو اپنا چکے ،مستقبل قریب میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس اہم کاروباری امور سنبھال لے گی۔
ریٹیل سیکٹر کے اعتماد میں 15 فیصد ،مینو فیکچرنگ سیکٹر میں ایک فیصد کی معمولی بہتری دیکھی گئی،او آئی سی سی آئی کے مطابق بڑے شہر وں میں کاروباری اعتماد 14 سے بڑھ کر 23 فیصد، چھوٹے شہروں کا کاروباری اعتماد منفی 3 فیصد سے 19 فیصد مثبت ہوگیااگرچہ چیلنجز موجود ہیں لیکن کاروباری اداروں کی طرف سے مستقبل قریب میں سرمایہ کاری و توسیع پر آمادگی امید افزا ہے۔
















