اسلام آباد: (بیورورپورٹ)نائب وزیراعظم اسحاق ڈارنے کہا ہے صدر مملکت آصف زرادری کی جانب سے قومی کمیشن برائے حقوق اقلتیاں 2025 پر اٹھائے گئے اعتراضات دور کر دیئے گئے ،ہر چیز کو سیاست کی نذر نہیں کرنی چاہیے۔
مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہااگر کسی قانون کو بہتر کرنا ہے تو تیار ہیں،حکومتیں آنی جانی ہوتی ہیں ،کسی کی وراثت نہیں ہوتیں، ہر چیز کو سیاست کی نظر نہیں کرنی چاہیے،اپوزیشن والے قیدی 804 کی رہائی کے نعرے کے ساتھ ایوان سے چلے گئے ،روایت قوم دیکھ رہی ہے۔
کسی قانون کو بہتر کرنا ہے تو تیار ہیں،نائب وزیراعظم
















