اسلام آباد:(بیورورپورٹ)امیر جے یوآئی فضل الرحمن نے حکومت کو مشورہ دیا ہے 27 ویں ترمیم میں کی غلطیاں واپس لیکر آئین کو درست کریں۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہا پارلیمنٹ میںمعاملات مشاورت سے طے کرتے ہیں، کوشش کی جائے آئین متنازع نہ ہو لیکن 27 ویں ترمیم میں ایسا نہیں ہوسکا،27 ویں ترمیم متنازع ہوگی ،آئین کے ٹائٹل پر زخم سمجھا جائے گا، 1973 میں بھٹو کی 2تہائی اکثریت تھی مگر انہوں نے بھی مذاکرات کیے۔
امیر جے یوآئی نے کہا قانون سازی 26 ویں ترمیم میں بھی ہوئی ،سود پر تجاویز پیش کیں جب 26 ویں ترمیم آئی تو پی ٹی آئی کے دوست رابطے میں رہے، ایک ماہ میں اتفاق رائے حاصل کیا گیا،26 کے برعکس 27 ویں ترمیم کےلئے جمہوری تقاضے پورے نہیں ہو سکے، سیاسی لحاظ سے بہت بونے پن کا مظاہرہ کیا گیا، شعوری طور پر ایسا کیوں کیا گیا؟ کچھ مرعات ایسی شخصیات کو دی گئیں جس سے طبقاتی فرق پیدا ہوگیا ،شخصیات یا منصب سے مسئلہ نہیں۔
فضل الرحمن نے کہا پنجاب میں ڈی سیز ہاتھ مروڑ کر وزارت تعلیم سے علما کو رجسٹرڈ کرا رہے ہیں، مغرب کی پیروی کی جارہی ہے
27 ویں ترمیم کی غلطیاں واپس لیکر آئین کو درست کریں: فضل الرحمن
















