معاشی صورتحال مزید مستحکم،مہنگائی بڑھے گی، آوٹ لک رپورٹ


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)اصلاحات کے مثبت اثرات ،معاشی صورتحال مزید مستحکم،خوراک کی قیمتوں ،زرعی پیداوار کے دباو سے مہنگائی بڑھے گی،وزارت خزانہ نے اکنامک آوٹ لک رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق معاشی صورتحال مثبت ،صنعتی سرگرمیوں میں بتدریج بہتری ، معاشی اصلاحات کے نفاذ سے اقتصادی سرگرمیوں میں استحکام آیا،ربیع سیزن کے دوران زرعی سپلائی کے استحکام کا امکان ہے، معیشت بتدریج استحکام کی راہ پر گامزن ہے، سٹرکچرل اصلاحات کے عملی نتائج ظاہر ہونا شروع ہو گئے ۔

وزارت خزانہ کے مطابق مالی نظم و ضبط میں بہتری و محصولات میں اضافہ ہوا،ترسیلات زر میں اضافہ، معاشی صورتحال مزید مستحکم دکھائی دے رہی ہے،ایل ایس ایم سیکٹر ،آئی ٹی برآمدات بڑھیں،مہنگے قرضوں کی قبل از وقت ادائیگی سے مالی خطرات میں کمی کا امکان ہے، اقتصادی استحکام کیلئے حکومتی حکمت عملی موثر ثابت ہو رہی ہے۔