لگتا ہے قومی اسمبلی میں بیٹھنے کے دن تھوڑے رہ گئے ،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاہے لگتا ہے ایوان میں بیٹھنے کے دن تھوڑے رہ گئے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہاعمران خان کو لانے والوں کو سزا کی بات کہنے میں نواز شریف نے دیر کردی،لگتا ہے قائد ن لیگ کو آزادی مل گئی ،نواز شریف کےلئے ریڈ کارپٹ بچھایا گیا ،پاس جا کر بائیو میٹرک تصدیق کی گئی، جیل نہیں گئے اور دوبارہ مینڈیٹ دےدیا،ملک میں جمہوریت نہیں ،میاں صاحب کو پہلی مرتبہ ماسک کے بغیر دیکھا ۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا بچوں کو اٹھایا جا رہا ہے، آپ نے اپوزیشن لیڈر کی سیٹ چھینی، عمر ایوب کی سیٹ جیت چکے ہیں،بھارت کےخلاف تھے ہیں اور ہمیشہ رہیں گے، 3کروڑ لوگوں کی نمائندگی کر رہے ہیں،لگتا ہے ایوان میں بیٹھنے کے دن تھوڑے رہ گئے ، آپ نے ایک نہیں سب کی سیٹیں لیں۔